نیا پاکستان صحت کارڈ کیسے حاصل کیا جائے؟ مکمل تفصیلات

 

نیا پاکستان صحت کارڈ کیسے حاصل کیا جائے؟ مکمل تفصیلات
Naya Pakistan Sehat card


نیا پاکستان صحت کارڈ کیسے حاصل کیا جائے؟ مکمل تفصیلات

Salient Features of Sehat Sahulat Program

(صحت سہولت پروگرام سے متعلق اہم معلومات)

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے 6ضروری اقدامات

  • NADRAکے ریکارڈ کے مطابق ایک شادی شدہ مرد، اُس کی بیوی اور اُس کے غیر شادی شدہ بچے ایک خاندان ہیں۔ بیوہ کی صورت میں اپنے کوائف کی NADRAریکارڈ میں تجدید کروائیں۔
  • نادرا سے جلد از جلداپنا شناختی کارڈ بنوائیں یا درست کوائف کے ساتھ تجدید کروائیں۔
  • اپنا اور اپنی زوجہ کی ازواجی حیثیت کا اندراج NADRAکے ریکارڈ میں ضرور کروائیں۔
  • اپنے 18سال سے کم عمر بچوں کا “ب فارم”بنوائیں اور 18سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ فوراً بنوائیں۔
  • اپنے تمام کوائف (شادی، پیدائش، وفات اور مستقل و موجودہ پتہ وغیرہ) کا نادرا ریکارڈ میں درست اندراج یقینی بنائیں تا کہ آپ اور آپ کے خاندان کے تمام افراد نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
  • نیا پاکستان قومی صحت کارڈ صرف خاندان کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا جس سے NADRAکے ریکارڈ کے مطابق خاندا ن کے باقی تمام افراد بھی مستفید ہو سکیں گے۔

خاندان کی تعریف

  • ایک خاندان میاں، بیوی اور انکے غیر شادی شدہ بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں خاندان کا سربراہ خاوند ہوتا ہے۔
  • بیو ہ ہونے کی صورت میں، بیو ہ خاتون اور اُس کے غیر شادی شدہ بچے خاندان تصور ہو نگے جس کی سربراہ بیو ہ خاتون ہو گی۔
  • طلاق یافتہ ہونے کی صورت میں، مطلقہ خاتون اور اس کے غیر شادی شدہ بچے (نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اگر ماں کے ساتھ درج ہیں) خاندان تصور ہونگے جس کی سربراہ مطلقہ خاتون ہوگی۔
  • طلاق یافتہ مرد ہونے کی صورت میں، مطلقہ مرد اور اُ س کے غیر شادی شدہ بچے (نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اگر باپ کے ساتھ درج ہیں) خاندان تصور ہونگے جس کا سربراہ مطلقہ مرد ہو گا۔
  • ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں ایک مرد کی تمام بیویا ں اور اُن کے غیرشادی شدہ بچے ایک خاندا ن تصور ہونگے جس میں خاندان کا سربراہ خاوند ہو گا۔

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مندرجہ ذیل امراض کے علاج کا حصول ممکن ہے


  • امراض قلب
  • ذیابیطس سے متعلق پیچید گیاں جن میں
  • حادثاتی چوٹیں
  • اعصابی نظام کا علاج
  • گردوں کی بیماری کا علاج اور پیوند کاری
  • سرطان کے امراض کے علاج
  • دائمی بیماریوں کا علاج جیسا کہ جن میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو۔ (یرقانHepatitis-B، کالا یرقان Hepatitis-C)
  • تھیلیسیمیا کا علاج
  • حمل و زچگی کا علاج
  • اور دیگر امراض
  • صحت سہولت پروگرام صرف منتخب شدہ (Empanelled)سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں میسر ہوگا۔
  • FOR APPLY NEW REGISTRATION FOR NAYA PAKISTAN 🇵🇰
  •  SEHAT CARD CLICK HERE   
  • علاج کے بارے میں مزید رہنمائی اور اپنے ضلع کے منتخب شدہ سرکا ری و پرائیوٹ ہسپتالوں کے بارے میں معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔0800-09009info@phimc.punjab.gov.p
  • صرف تین اجزاء سے 

  • کولیسٹرول کنٹرول کریں




Leave a Reply

%d bloggers like this: