طریقہ کار برائے محکمانہ ڈگری/رزلٹ کارڈ ویری فیکیشن AIOU

👈طریقہ کار برائے محکمانہ ڈگری/رزلٹ کارڈ ویری فیکیشن AIOU
*******************
وہ تمام لوگ جن کی *AIOU*  سے ڈگری مکمل ھو چکی ھے اور ان کو اپنی ڈگری یا رزلٹ کارڈ مل گیا ھے تو وہ اپنی ڈگری/رزلٹ کارڈ کی ویری فیکیشن کے لیے مندرجہ ذیل باتوں پہ عمل کریں۔۔۔
◼سب سے پہلے AIOU کی ویب سائیٹ سے آن لائن چالان جنریٹ کر کے *مبلغ 600 روپے* ڈگری ویری فیکیشن فیس *الائیڈ بینک لمیٹڈ* میں جمع کرائیں۔

*Link Challan Form*👇
https://www.aiou.edu.pk/admissions/challanform_main.asp

◼ویب سائیٹ سے ڈگری ویری فیکیشن فارم پرنٹ کر کے احتیاط سے فِل کریں.

*Link Degree Verification Form*👇
https://www.aiou.edu.pk/Downloads/Varification.pdf

◼️محکمانہ لیٹر بنوائیں
*(ھائی/ھائیر سیکنڈری سکول وال اپنے متعلقہ ھیڈ سے۔۔۔ جبکہ مڈل/پرائمری سکول والے اپنے متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او سے محکمانہ لیٹر بنوائیں۔)*

◼️ ڈگری/رزلٹ کارڈ کی کاپی کروا کے *Attest* کروائیں۔

◼ڈگری ویری فیکیشن فارم کے ساتھ جمع کرایا گیا AIOU والا فیس والا اوریجنل چالان، اپنی متعلقہ ڈگری یا رزلٹ کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور محکمانہ لیٹر کو ایک ساتھ لف کریں۔

*نوٹ۔۔۔*
 *(جن لوگوں کو ابھی تک ڈگری نہیں ملی تو وہ ایمرجنسی کی صورت میں رزلٹ کارڈ یا ٹرانسکرپٹ کی ویری فیکیشن کرواسکتے ہیں)*

◼ڈاکومنٹس اس پتہ پر ارسال کریں۔
*شعبہ امتحانات (ڈگری ویری فیکیشن سیکشن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد*

Leave a Reply

%d bloggers like this: