اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی لاہور میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے اجلاس کی صدارت
 اجلاس میں ڈی جی (آئی ٹی سولیوشنز) پی آئی ٹی بی وقار نعیم قریشی، نمائندگان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب و دیگر شریک تھے

 اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے. پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی بہت سنگین مسئلہ ہے جس کے مستقل حل کے لئے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کیا. ریشنلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ90 فیصد تک حل ہو جائے گا. صوبے کے تمام سکولوں میں اساتذۂ کی کمی کے مسلے کو بہت جلد  مکمل اور مستقل بنیادوں پر حل کر دیا جائے.  ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ٹیکنالوجی اور جدت کے استعمال پر بالکل توجہ نہیں دی گئی. جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کسی بھی ادارے کے بنیادی معمولات کو با آسانی حل کر دیتا ہے.  ای ٹرانسفر پالیسی کا کامیاب انعقاد اور عملدرآمد ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کا منہ بولتا ثبوت ہے.  پورے صوبے کے 4 لاکھ سے زائد اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل ٹیکنالوجی اور آن لائن سسٹم کی بنیاد پر ہونا حکومت کی درست سمت کی تائید کرتا ہے.

Leave a Reply

%d bloggers like this: